صنعائ(این این آئی )یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے کہاہے کہ سعودی عرب کے صوبے جازان کی سمت داغا جانے والا ایک بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ اس میزائل کا مقصد شہریوں کو نشانہ بنانا تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اتحاد نے بتایاکہ اس نے صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دشمنانہ کارروائی کے حوالے سے مشکوک سرگرمیوں اور نقل و وحرکت کا پتہ چلایا۔ اتحاد نے بتایا کہ صنعا کا ہوائی اڈہ سرحد پار دشمن کارروائی کے واسطے ایک عسکری بیرک میں تبدیل ہو گیا ہے۔
عرب اتحاد