حکومت تمام بجٹ نوجوانوں کی جدید تعلیم و تربیت پر خرچ کرے: حسن محی الدین

لاہور(سپیشل رپورٹر ) جناح کنونشن سنٹر میں منہاج یوتھ لیگ اور ایجو کاسا کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ نیشنل یوتھ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ حکومت سارا بجٹ نوجوانوں کی جدید تعلیم و تربیت پر خرچ کرے یہی نوجوان اپنی ایجادات کے ذریعے پاکستان کو دنیا کا امیر ترین اور محفوظ ترین ملک بنا دیں گے۔صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اب تیل کے نکلنے سے نہیں نوجوانوں کو جدید تعلیم دینے سے قومیں خوشحال بنتی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن