لاہور(سٹی رپورٹر) جنرل ہسپتال کے سٹیٹ آف دی آرٹ شعبہ یورالوجی میں خواتین مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات میں مزید اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھاتے ہوئے بیڈزکی تعداد کودوگنا کردیاگیا ہے جس سے خواتین مریضوں کو علاج کیلئے انتظار اور بستر کی دستیابی کی مشکلا ت میں کمی آئے گی اور انہیں کسی تاخیر کے بغیر معیاری طبی سہولتیں حاصل ہوں گی۔پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی مریض دوست پالیسی کومد نظر رکھتے ہوئے جنرل ہسپتال کے تمام شعبوں میں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔
جنرل ہسپتال شعبہ یورالوجی میں بیڈز دوگنا کردئیے گئے
Nov 21, 2021