سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر کے علاقے سائیٹ ایریا کے گاؤں حاجی بلاول خان کھوسہ کی مکین خاتون مسمات زاہدہ زوجہ ذبیر کھوسو نے سکھر پریس کلب کے سامنے تھانہ سائیٹ ایریا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سائیٹ ایریا نے میرے شوہر زبیر کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کررکھے ہیں پندرہ دن قبل تھانہ سائیٹ ایریا کے انچارچ نے نفری کے ہمراہ میرے شوہر کی گرفتاری کیلئے گھر پر چڑھائی کی اور مزحمت پر مجھے تشدد کانشانہ بنایا پولیس ہماری موٹر سائیکل اور موبائل فون و مویشی بھی اٹھا کرلے گئی ہے شکایات پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے خاتون نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی سمیت مسروقہ سامان و درج مقدمات ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سکھر پولیس گھر کا سامان اٹھاکر لے گئی: زاہدہ خاتون
Nov 21, 2021