پشاور(بیورورپورٹ)کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ مظفر آباد کے زیر نگرانی آزاد کشمیر میں تعینات 26 افسروںنے پشاور یونیورسٹی کا دورہ کیا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے مہمانوں کا جامعہ پشاور کے گیسٹ ہاؤس میں استقبال کیا۔کشمیر کے مختلف شعبوں جس میں زراعت، پولیس، مذ ہبی امور، سوشل ویلفیئر، آڈٹ، ووان ڈویلپمنٹ، سول اور وفاقی سروسز کے افسران شامل تھے ۔بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر یورید احسن ضیاء نے مہمانوں کو جامعہ پشاور کے حوالے سے بریفینگ دی اور نئی تعمیر شدہ بلڈنگ جسمیں شعبہ کریمیینالوجی، فارنزک سائنسز اور انکیوبیشن سنٹرز شروع ہونگ،کا دورہ بھی کرایا۔مہمانوں نے پشتو میوزیم میں ڈائریکٹر پروفیسر نصراللہ وزیر سے میوزیم میں موجود نوادرات پر بھی معلومات حاصل کیں۔
دورہ
آزاد کشمیر میں تعینات 26 افسروں کا دورہ پشاور یونیورسٹی
Nov 21, 2021