کراچی (سٹی نیوز) بانیان پاکستان کی اولاد محب قوم یعنی عظیم محب وطن مہاجروں کی سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے شہدائ کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، ان کی عظیم قربانیوں کو کسی صورت بھی نہیں بھلاتی اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کسی خاص دن کا انتظار بھی نہیں کرتی بلکہ ہر دن اپنی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتی اور شہیدوں کو سلام پیش کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رشید فضل اور محمد حسین کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں معزز شخصیات سے شہر قائد میں قیام امن کے لئے اپنی جانیں قربان والے رینجرز، پولیس و دیگر سیکورٹی فورسز کے شہدائ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو چارج سنبھالنے پرایم کیو ایس سی کی مبارکباد
Nov 21, 2021