نوجوانوں کو مطالعے اورکتاب کی طرف مائل ہونا چاہئے، مقررین

Nov 21, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مطربہ شیخ کے افسانوں میں شعور کی گہری سطحیں فنی رچائوکے ساتھ نظر آتی ہیں۔ اردو ادب کے قارئین کے لیے " مناط" ایک اچھا اضافہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف مقررین نے فکشن نگار اور ’وی لاگر‘ مطربہ شیخ کے پہلے افسانوی مجموعے " مناط " کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آرٹس کونسل میں تقریب کی صدارت سینئر فکشن نگار، افسانہ نویس اخلاق احمد نے کی، دیگر مہمانوں میں معروف شاعر میر احمد نوید، عفت نوید، احمد اقبال، انور سن رائے، رفاقت حیات، جمال مجیب قریشی، نشاط یاسمین خان، زیب اذکار حسین، ریحانہ احسان اور تنویر انجم ودیگر شامل تھے۔ کتاب پر سینئیر افسانہ نگار

مزیدخبریں