کراچی( سٹی نیوز) جد ید اردو ادب کے عظیم انقلا بی شاعر، ادیب و صحا فی فیض احمدفیض کی 37ویںبرسی کے موقع پربز م امکان سحر پاکستان کی مر کز ی سیکر ٹری معروف قلمکار و مقررہ صنو بر فیصل نے اردو ادب کے عظیم شاعرفیض احمد فیض کی37ویں برسی کے موقع پر اخبارات کو جاری کر دہ اپنے بیا ن کے ذریعے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ اقبال کے بعد فیض احمد فیضؔ وہ خوش نصیب اور عظیم شاعر ہیں جنہیں قومی و بین الا قوامی سطح پر شہر ت و عزت اور عظمت و پذ یرائی نصیب ہوئی ۔ فیض احمد فیض نےؔ تخیلا تی موضو عا ت پر طبع آزمائی نہیں کی بلکہ عملیت پسند انسان ہو نے کے سبب وہ ہمیشہ نظام کی تبدیلی کی بات کر تے رہے اور شاعری کو انہوں نے حالا ت حاضرہ اور تاریخی شعور و احسا س سے ہم آہنگ کر کے عروج پر پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ فیض احمد فیضؔ نہ صر ف پاکستان بلکہ اردو ادب کے بلند پایہ انقلا بی و مزاحمتی شاعر تھے جنہوں نے پوری نسل کے شعرا ء کو متاثر کر تے ہوئے جدید اردو شاعری کو نیا اسلو ب دیا ۔