اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی ڈیزائنر نے خوبصورت چینی روایتی لباس کیپاؤ تیار کر دیا ، یہ لباس زر ی فیبرک اور مکسڈ سلک فیبرک سے تیار کیا گیا ہے ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق مشرقی چین کے شہر ہانگڑو میں ایک گلوبل کیپاؤ (Qipao )فیسٹیول اور گلوبل کیپاؤ انویٹیشن نمائش بھی منعقد ہوئی۔ کیپاؤ، جسے چیونگسام بھی کہا جاتا ہے، ایک روایتی چینی لباس ہے۔چیجیانگ سائنس ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی پی ایچ ڈی کے طالب علم عاصم مشتاق نے اس تقریب میں شرکت کی اور اپنا چیونگسام ڈیزائن پیش کیا۔عاصم نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ جب چائنا نیشنل سلک میوزیم نے نمائش منعقد کرنے کا اعلان کیا تو میں نے پاکستان کی طرف سے کچھ پریزنٹیشن دینے کے لیے اس میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ثقافتی فیوڑن کا ایک بہترین موقع ہے۔ چیونگسام چین کا ایک بہت مشہور روایتی لباس ہے جس میں بہت پرکشش شکل ہے اور اکثر ریشم سے بنا ہوتا ہے۔ پاکستان میں ریشم زیادہ مقدار میں پیدا نہیں ہوتا اس لیے میں نے زر ی فیبرک اور مکسڈ سلک فیبرک پر چیونگسام ڈیزائن آزمایا ۔عاصم نے کہا میٹریلز سائنس اور انجینئرنگ میں تعلیم حاصل کرنے والے عاصم چیونگسام ڈیزائن کے لیے فیبرک کے انتخاب پر ایک منفرد نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کے کپڑوں پر کڑھائی پاکستانی ثقافتی ڈیزائنوں میں سے ایک ہے۔ اس لیے نمائش کے لیے چیونگسام کو ڈیزائن کرتے وقت، میں پاکستانی ٹیلرنگ ماسٹر سے مشورہ کرتا ہوں کہ چینی چیونگسام پر پاکستانی کڑھائی اور شیشے کے ایپلِک کا امتزاج کیا جائے ۔
پاکستانی ڈیزائنر
پاکستانی ڈیزائنر نے خوبصورت چینی روایتی لباس’’ کی پاؤ ‘‘ تیار کر دیا
Nov 21, 2021