کراچی(سٹی نیوز)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے سعد حسین رضوی کی رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایک کالعدم تنظیم کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے اور اسکے ہزاروں کارکنوں اور عہدیداران پر سے مقدمات ختم کر کے ان کو رہا کردیا گیا ہے یہ صرف حضور نبی کریم ? کی خاص نظر عنایت کے طفیل رب کی طرف سے خاص کرم ہوا ہے جس میں سعد حسین رضوی کی استقامت ان کے کارکنوں کی قربانیوں سمیت ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام مسالک کے مختلف جماعتوں کی حمایت اور اہل سنت کی اہم تنظیموں کے سربراہوں اور مقتدر آستانوں کے مشائخ کی کوششوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان مختلف وزرائ اور اہم اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کر کے ان پر واضح کیا کہ اس مسئلہ کو طاقت کے بجائے مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کی جائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معاہدہ کا اعلان کرتے وقت ان مشائخ اور اکابرین اہل سنت کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیاانہوں نے کہا کہ بعض وزرائ اپنے اشتعال انگیز بیانات سے اس معاہدہ کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں وزیر اعظم کو اس کا نوٹس لینا چاہئے اور تحریک لبیک کے ذمہ داروں کو یہ سوچنا چاہئے کہ یہ اتنی بڑی کامیابی صرف اتحاد سے ممکن ہوئی ہے لہذا دین کو تخت پر لانے کیلئے بھی اتحاد کی ضرورت ہوگی اس کے بغیر یہ اس مشکل ترین منزل کا حصول نا ممکن ہوگااتحاد کی طرف قدم بڑھایا جائے تاکہ ملک میں اسلام کے خلاف جو اقدامات کئے جارہے ہیں ان کا تدارک ہو سکے اور ملک میں نظام مصطفیٰ ?کے نفاذ کی راہ ہموار ہو سکے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کالعدم تنظیم کو دوبارہ بحال ہوئی‘صاحبزادہ زبیر
Nov 21, 2021