ملتان (سپیشل رپورٹر) سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ظفر ہانس کی رہائشگاہ پر نیو پروونس موومنٹ کے قائدین چیئرمین سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی رانا محمد فراز نون، چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ بابا گوہر زمان، قبائل تحفظ موومنٹ کے سربراہ جہانزیب برقی، امن ترقی پارٹی کے وفد کے سربراہ اویس خان اور مرکزی سینئر وائس پریذیڈنٹ نیو پروونس موومنٹ نعیم احمد خان ڈاہا نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ملک کے بالا دست طبقات اور اقتدار پرست جماعتیں محکوم قوموں کے استحصال کیلئے یکجاں ہو گئی ہیں‘ ان کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے نیو پروونس موومنٹ قائم کرکے نظریاتی ہمآہنگی رکھنے والی جماعتوں کا اتحاد بنایا گیا ہے کہ محروم قوموں کو بھی اکٹھا ہو کر اپنے حقوق کیلئے یکجاں ہونا چاہئے اور انگلیوں کو مکا بنا کر اپنے اوپر مسلط غاصب قوتوں کو منہ توڑ جواب دینا چاہئے‘ نیو پروونس موومنٹ کے نام سے قائم ہونے والے اتحاد کو تقویت دینے اور مزید مضبوط کرنے کا عہد کرتے ہیںپریس کانفرنس میں سرائیکی دانشوروں اور صحافیوں کی نمائندگی موجود تھی پریس کانفرنس کے موقع پر میزبان جماعت سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا محمد فراز نون، ڈاکٹر ظفر ہانس، عنایت اللہ مشرقی، نعیم احمد خان ڈاہا، عبدالباری جعفری، شعیب نواز بلوچ سلطان العارفین، صابر جدون، کلام نور، راجہ بشیر کشمیری، فضل الرحمن، بختاور ودیگر موجود تھے۔