محکمہ صحت کی عدم دلچسپی‘ وہاڑی و نواح میں غیرقانونی لیبارٹریاں قائم

وہاڑی( نامہ نگار) محکمہ صحت کی چشم پوشی اور مبینہ غفلت کی وجہ سے وہاڑی شہر اور گردونواح میں جگہ جگہ پر غیر قانونی لیبارٹریاں قائم ہوچکی ہیں غیر تربیت یافتہ میٹرک پاس عملہ غلط اور فرضی رپورٹس کے ذریعے انسانی جانوں سے کھیلنے لگا اکثر پرائیویٹ ہسپتالوں سے ملحقہ  لیبارٹریوں میں نان کوالیفائیڈ عملہ مریضوں سے بھاری فیسیں وصول کرکے انہیں مختلف امراض میں مبتلا ہونے کی رپورٹس جاری کرنے لگا ۔ مقامی شہریوں احمد،شبیر،الیاس،شاہد،شاہزیب،منیر،عباس و دیگر نے محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن سمیت ڈی سی وہاڑی سے پیتھالوجسٹ ڈاکٹر اور کوالیفائیڈ عملہ کے بغیر چلنے والی ان غیر قانونی لیبارٹریوں کے خلاف فوری طور پر نوٹس لینے اور انکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن