دشمنوں اور غداروں کو معاف کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے: اشرف قریشی

Nov 21, 2021

ملتان (سپیشل رپورٹر) حکومت نے کلبھوشن یادو کو رہا کر نا ہے تو سیدھی طرح ابہی نندن کی طرح باعزت آزاد کردیں قانون سازی کی بجائے جرت کا مظاہرہ کریں یہ بات مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اشرف قریشی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا پاکستان دشمنوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے ہونگے دہشت گردوں اپنے دشمنوں اور غداروں کو معاف کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔ سزائے موت کے قیدی کو کسی بھی صورت رہا  کرنے کے لئے کوئی قانون اجازت نہیں دیتا پاکستان کے موجودہ حکمرانوں نے تمام روایات سے ہٹ کر قانون بلڈوز کرکے بیرونی آقاؤں کے احکامات پر عملدرآمد کی سازش کی ۔

مزیدخبریں