الیکٹرانک مشین سے انتخابات کو دھاندلی سے پاک نہیں کیا جاسکتا: وسیم رضا

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک وسیم رضا ڈوگرنے کہاہے کہ الیکٹرانک مشین سے اتخابات کو دھاندلی سے پاک نہیں کیا جاسکتا جس کی روشن مثال امریکی انتخابات ہیں حکمرانوںنے ووٹنگ مشین کے استعمال کے بل کی منظوری آئندہ انتخابات میں اپنے من پسندی طریقے سے نتائج کے حصول کیلئے کرائی ہے اس سے مزید مشکلات اور مسائل پیدا ہونگے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو کچھ ہوا اس سے جمہوری قوتیں مضبوط نہیںبلکہ مزید کمزور ہوگئی ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنی اقامت گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملک وسیم رضا ڈوگرنے کہاکہ ملک کے اندر اس وقت تاریخ کی بدترین مہنگائی کادور دورا ہے حکمران اس پر قابو پانے میںعوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپنا سارا زور قانون سازی کرنے اور سیاسی مخالفین کو دیوار کیساتھ لگانے پر لگارہی ہے دھاندلی زدہ حکومت انتخابی اصلاحات پر قانون سازی کرکے مزید دھاندلی کی تیاریاں کررہی ہے تمام اپوزیشن جماعتوںنے ان بلوں کو مشترکہ طور پر مسترد کردیا ہے وزیراعظم عمران خان کا طرز عمل سیاسی نہیں بلکہ آمرانہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن