اجنیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما سعد الرحمن خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں کی حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اشیا ء ضروریہ کے نرخوں میں روز بروز مہنگائی کے جن کی آمد کی نوید سنا رہا دو ماہ میں مسلسل پانچویں بار عوام پر پٹرول بم گرا کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے حکمران آئے روز مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ بند کریں، اپنے ایک بیان میں سعد الرحمن خان نے کہا کہ ایک طرف حکمران قوم کو معاشی بہتری کی خوشخبری دے رہے ہیں تو دوسری طرف مہنگائی میں اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ماررہے ہیں۔