شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے سٹی صدر میاںافضال حیدر نے کہا ہے کہ اپوزیشن چور مچائے شور کا کرداراداکررہی ہے وزیراعظم عمران خان نئے پاکستان کے قیام کیلئے جو جدوجہد کررہے ہیں اس کے فوائد وثمرات عوام میںمنتقل ہوناشروع ہوگئے ہیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میںنئے پاکستان کے قیام کیلئے منظورکئے گئے بل ان کے منہ بولتاثبوت ہیں جس کے تحت آج 90 لاکھ پاکستانی بھی نئے پاکستان میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے کرپشن ، دھاندلی اور الیکشن کو ہائی جیک کرنے کے واقعات ختم ہونے میںمدد ملے گی معصوم بچیوںکیساتھ ریپ کے واقعات کی روک تھام کیلئے بلز کی منظوری سے ایک پرامن اور مہذب معاشرہ کی تشکیل بھی ہوگی یہ ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر استوار کرنیکی بڑی پیش رفت ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے انصاف ویلفیئر ونگ کے سٹی سیکرٹریٹ میںمیڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔
اپوزیشن چور مچائے شور کا کرداراداکررہی ہے :افضال حیدر
Nov 21, 2021