امریکی کمپنی ملک میں سپر کیپیسٹر و انرجی اسٹوریج تیار کریگی

کراچی(کامرس ڈیسک) پاکستان میں پہلی دفعہ متبادل توانائی کے فروغ اور توانائی کی بچت کیلئے پاکستانی کمپنی غنی گلوبل ہولڈنگ اور امریکی کمپنی کلو واٹ لیب سپر کیپیسٹر انرجی اسٹوریج کا پلانٹ لگائینگی اور ملک میں یہ سپر کیپیسٹر مقامی طور پر تیار کئے جائیں گے جس سے ٹیکنالوجی کے فروغ، روزگار اور بیرونی سرمایہ کاری اور انرجی سیکڑ کو فروغ حاصل ہوگااس سلسلے میں گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں معاہدے پر دستخط کی ایک تقریب منعقد ہو ئی جس میں غنی ہولڈنگ کے سی ای او عتیق احمد خان، کلو واٹ لیب کے سی ای او وسیم اشرف قریشی، اے کے ڈی گروپ کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈی، امیریکی کمرشل قونصل جان کارنڈو، اشرف باوانی اور اسٹاک ایکسچینج اور کاروباری افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عتیق احمد خان نے کہاکہ اس پلانٹ میں سپر کیپیسٹر کی تیاری سے پاکستان خود کفیل ہوگااور یہ بیرون ملک بھی برآمد کئے جائینگے اور متبادل توانائی سستے نرخ پر دستیاب ہوگی۔انہوں نے کہاکہ انرجی کو محفوظ کرنے کیلئے ان جدید مصنوعات کی تیاری ضروری تھے اور ان کیپیسٹر سے بلیک آؤٹ میں محفوظ توانائی کو صنعتوں اور گھروں میں استعمال کیا جاسکے گا۔کلو واٹ لیب کے سی ای او وسیم قریشی نے کہاکہ اس مشترکہ معاہدے سے پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہو ا ہے اور ہماری کمپنی نے مکمل تحقیق کے بعد پاکستان میں اسکی تیاری اور شراکت کا فیصلہ کیاہے اور انرجی محفوظ کرنے کیلئے یہ جدید طریقہ کار ملک کو بجلی کے بحران سے بچائے گا اور اسے 43ممالک میں برآمد بھی کیا جا سکے گا اور اسکے استعمال سے 53فی صد تیل کی بچت ہوگی اور یہ بیٹریز 45سال تک کارآمد ہونگی۔عقیل کریم ڈھیڈی اور جان کارنیڈو نے اس معاہدے کو خوش آئند اور پاکستان کی ترقی میں اہم دن قرار دیا اور کہاکہ جدید ٹیکنالوجی سے مقامی سطح پر تیاری بہت خوش آئند ہے۔
انرجی اسٹوریج 

ای پیپر دی نیشن