جی ایف ایس بلڈرز نے گمشدہ بچوں کا شیلٹر ہوم قائم کردیا

Nov 21, 2021

کراچی (کامرس رپورٹر) جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرزکی جانب سے جی ایف ایس نارتھ ٹاون ریزنڈنسی میں گمشدہ بچوں کے لیے شیلٹر ہوم بنانے جانے کے لیے زمین عطیہ کردی گئی اس موقع پر جی ایس ایف کی جانب سے ایک سادہ اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں سی ای او جی ایس ایف بلڈر عرفان واحد ،روشی ہیلپ لائن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد علی،سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ سے افضل چا مڑیا ،محمد امین نے پنجاب سے خصوصی شرکت کی اس موقع پر تقریب مہمان خصوصی نے صوبائی وزیر سعید غنی نے عرفان واحد ،محمدا مین ،روشی ہیلپ لائن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد علی،سماجی رہنما ظفر عباس،پیپلز پارٹی کی رہنما شمیم ممتاز  کے ہمراہ شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ جی ایس ایف کی جانب سے یہ قابل ستائش کوشش ہے سب سے زیادہ بچے پنجاب سے اور دوسرے نمبر پر کراچی شہر سے لاپتہ ہوتے ہیں آج بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے آج دن شیلٹر ہوم کاسنگ بنیاد رکھنا یہ عملی عمل ہے بچوں کا گم ہو جانا ایک سنگین مسلہ یہ مسلہ صرف قانون سازی سے نہیں معاشرے کو بدلنے سے ہوگا ،پولیس تک جب شکایت آتی ہے اس وقت تک جرم ہوچکا ہوتا ہے ہماری حکومت اس کوشش میں ہے کہ یہ جرم جڑ سے ختم ہوجائے ،اس موقع پر سی ای او جی ایس ایف بلڈر عرفان واحدنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ ہم ایک عزم لے کر چل رہے ہیں کاروبا ر بھی کرتے ہیں اس ساتھ عوامی کی خدمت بھی کرتے ہیں ایک طرف تو ہم عام شہریوں کوسستی رہائش فراہم کرنے کی اپنی کوشش کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالتے ہیں یہ صرف اللہ کی رضا کے لیے ہے میں ان لوگوں کا شکار گزار ہو ں جوکہ اس شیلٹر ہوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں ہمیں اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں ٹھوس اقدامات کرنے ہو گے اس ضمن میں یہ شیلٹر ہوم بھی ایک قدم ہے افسوس کی بات ہے کہ وجوہات کچھ بھی ہوں جن بچوں کو اسکول میں ہونا چاہئے یہ سڑکوں پر مارے مارے بھرتے اور اکثر یہی بچے سفاک مجرمانہ سوچ کے مجرموں کے ہاتھ لگ جاتے ہیں جس پر پوری قوم غم وغصے کا اظہار کرتی ہے ہم سب کو اس سے  بڑھ کر عملی کام کرنے کی ضرورت ہے میں صوبائی وزیر سعید غنی  اور آئے ہوئے تمام مہمانوں کا دل گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ 
جی ایف ایس بلڈرز

مزیدخبریں