عوامی راج پارٹی سے بے وفائی کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں : اظفر سمرا

Nov 21, 2021

ملتان (سپیشل رپورٹر) عوامی راج پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میاں اظفرعلی سمرا نے کہا ہے کہ عوامی راج پارٹی آ ج ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے پارٹی سے بے وفائی کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں اجمل کالرو قائد جمشید احمد دستی کے بغیر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ظاہر ہو جائے گایہ عوامی راج پارٹی کی خوش قسمتی ہے کہ  مفادپرست فصلی بٹیرے خودہی باہر  ہو گئے جو ایم پی اے تو دور کی بات ہے ایم پی اے بننے کا خواب بھی نہ دیکھ پائیں گے عوامی راج پارٹی کا آ ج مظفرگڑھ میں ہونے والا جلسہ ثابت کردے گا کہ عوامی راج پارٹی ملک کی بڑی عوامی سیاسی جماعت ہے جو آ نے والے بلدیاتی اور عام انتخابات میں  بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔

مزیدخبریں