میونسپل کمیٹی علی پورچٹھہ نے 26کروڑ 80 روپے کا  بجٹ منظور کر لیا

علی پورچٹھہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی علی پورچٹھہ نے 26کڑور 80 روپے کا  بجٹ منظور کر لیااس حوالے سے میونسپل کمیٹی علی پور چٹھہ کا اجلاس وائس چیئرمین رانا رضوان اختر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر گلریز وڑائچ کے علاوہ ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقعہ پر شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے 26 کڑور 80لاکھ روپے کا بجٹ بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلدیاتی اداروں کو بلڈوز نہ کیا جاتا تو بہت سے مسائل حل ہو جانے تھے اب یہ ترقی کا سفر دوبارہ شروع کر رہے ہیں، صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر کرنے کی پوری کوشش کریں گے بجٹ میں شہر کے ترقیاتی کاموں پر 8 کڑور 5 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...