رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) ضلع بھر کی شوگر ملز نے گنا کریداری نرخوں میں 23روپے فی من کا اضافہ کرتے ہوئے گنا خریداری نرخ248روپے فی چالیس کلو گرام مقرر کر دیئے۔ضلع بھر کے کسانوں میں خوشی کی لہر۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے گنے کی امدادی قیمت225روپے جبکہ حکومت سندھ نے250روپے فی چالیس کلو گرام مختص کئے تھے جس پر رحیم یار خان سمیت پنجاب بھر کے کاشتکاروں نے سخت احتجاج کیا تھا لیکن حکومت پنجاب نے مذکورہ نرخوں میں اضافہ نہیں کیا جس پر رحیم یار خان کے بیشتر کاشتکاروں نے سندھ کی شوگر ملز کے گنے کی فروخت شروع کر دی جس کے باعث مقامی شوگر ملز کو گنے کی دستیابی میں غیر معمولی کمی واقع ہو گئی۔ضلعی انتظامیہ نے بھی سندھ پنجاب بارڈر پر کئی بار رکاوٹیں کھڑی کیں جو کاشتکاروں کے احتجاج کے باعث ختم کی گئیں تاہم کاشتکار مقامی شوگر ملز کو کسی بھی قیمت پر گنا دینے پر راضی نہ ہوئے جس پر گزشتہ روز ضلع بھر کی پانچوں شوگر ملز نے متفقہ طور پر گنے کی قیمت خرید248روپے فی چالیس کلو گرام مختص کر دی۔
شوگر ملز