کویت جانے والے کنٹینر سے 90 کلوسے زائدہیروئین برآمد

Nov 21, 2022


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف کی منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیوںکے دوران ا سلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب لوڈر گاڑی سے 2 کلو 600 گرام ہیروئین ، 2 کلو 400 گرام چرس اور 988 گرام آئس برآمد کر لی گئی ،باجوڑ کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ائیرپورٹ پراے این ایف اور اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے پشاور کے رہائشی ملزم کے لیپ ٹاپ سے 954گرام چرس برآمدکر لی  انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پرکویت جانے والے کنٹینر سے 90 کلوسے زائدہیروئین برآمد کر لی گئی ،ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔

مزیدخبریں