ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں ٹریفک حادثے کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد السبیعی کے ایک قریبی عزیز نے بتایا کہ المناک حادثہ گزشتہ شام پیش آیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار محمد السبیعی‘ ان کی اہلیہ‘ 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے جاں بحق ہو گئے۔