لاہور‘ اسلام آباد (نیوز رپورٹر + خبر نگار) پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 119 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور 53، ملتان 18، گوجرانوالہ 15، راولپنڈی اور شیخوپورہ سے 5، 5‘ سیالکوٹ 4، اوکاڑہ اور سرگودھا 3، 3، قصور اور خانیوال 2، 2، اٹک، ننکانہ، نارووال، حافظ آباد، بہاولپور، جہلم، ڈیرہ غازی خان، پاکپتن اور چنیوٹ سے 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبہ میں 1495 مقامات سے ڈینگی کے لاروے برآمد ہوئے ہیں۔ لاہور کے 1153 مقامات سے ڈینگی کے لاروے برآمد ہوئے ہیں۔ ہسپتالوں میں 645 ڈینگی مریض زیر علاج ہیں۔ اسلام آباد راولپنڈی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیںہوا جبکہ رواں سیزن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 5336 ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر زعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں مریضوں کی مجموعی تعداد 5336ہو چکی‘ دیہی علاقوں میں مجموعی طور 3108جبکہ شہری علاقوں میں مجموعی طور پر 2228 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔