اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کا جلدی انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران کی غیرقانونی حکومت کو برداشت کیا، قبل ازوقت انتخابات مانگنے والے سنجیدہ ہوتے تو لانگ مارچ کے بجائے اپنے استعفے منظور کرواتے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صوبائی حکومتیں توڑتے الیکشن کا ماحول خود بخود بن جاتا، انتشار کا مقصد ملک چلنے نہ دینا ہے۔
سعد رفیق