بنکاک (اے پی پی) سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو پائیدار ترقی کیلیے زمینی علم کے شعبے میں تھائی لینڈ کی کی سیٹارٹ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ تھائی لینڈ کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد نے یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر کریسانا پونگ کیراتیکار سے ملاقات کی، جس کے دوران ماحولیات کے حوالے سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں مستقل ترقی کی جانب مثبت اقدام قراردیتے ہوئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔