بہاولپور(نیٹ نیوز) بہاولپور میں دولہا اورباراتیوں سے تلخ کلامی پر موقع پر موجود لڑکے سے دلہن کا نکاح کراکر رخصت کردیا گیا۔ دولہے نے الزام عائد کیا لڑکی والوں نے غیر رجسٹرڈ نکاح کرانے کی خواہش کی لیکن ان کی غیر رجسٹرڈ نکاح کی شرط ہم نے نہیں مانی۔ان کا کہنا تھا لڑکی والوں نے مارپیٹ کرکے ہمیں شادی ہال سے نکال دیا ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔