اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پچھلے سات ماہ میں پاکستانی معیشت کی زبوں حالی،ملک دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچا اس کا ذمہ دار کون ہے فرخ حبیب نے سوشل میڈیا پر معاشی تباہی کے اعداد و شمار جاری کردیئے انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر ایک ارب ڈالر کم ہو چکے روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں 42 فیصد کمی ہو گئی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں51 فیصد کمی اور بیرونی قرضوں میں 900 ارب کا اضافہ ہواانہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 7 ماہ کی حکومت نے بیڑا غرق کردیا اس کا ذمہ دار کون ہے جس نے ملک کو اس حالت میں پہنچا دیا وہ کون ہے فرخ حبیب نے کہا کہ برآمدات میں 19فیصد کمی ٹیکسٹائل برآمدات میں15فیصد کمی ہوئی ہیبیروزگاری میں 22.5 فیصد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ مجموعی ملکی پیداوارمائنس میں جا چکی ہے۔