کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ کراچی کے فریئر ہال میں مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقا جونیئر نے کہا کہ خواجہ سرائوں سے حقوق انگریزوں کے دور میں چھینے گئے۔ میں خواجہ سرا کمیونٹی کے ساتھ ہوں۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ معاشرے سے انسانیت ختم ہوتی جا رہی ہے۔ آج ہم معاشرے میں تقسیم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سرائوں کے حقوق کی بات کرنا ضروری ہے۔ ہم جدوجہد کی شکل میں آگے بڑھیں گے۔
سیاست میں نہیں آنا چاہتا‘ خواجہ سرائوں کے حقوق کی بات کرنا ضروری: ذوالفقار بھٹو جونیئر
Nov 21, 2022