لاہور( خصوصی نامہ نگار )لاہور کے مدارس اور مساجد میں مفتی اعظم پاکستان سرپرست وفاق المدارس حضرت مولانا مفتی رفیع عثمانی کی دینی علمی ملی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔مولانا محمد امجد خان،مولانا رشید میاں،مولانا نعیم الدین،مفتی عبدالحفیظ،مفتی عقیل،مفتی سیف اللہ،مولانا عبد الودود،قای عمران رحیمی،صاحبزادہ محمود میاں،حافظ اشرف گجر،حافظ فہیم الدین،حافظ نصیر،حافظ غضنفر عزیز، محمد افضل خان،قاری زکریا،قاری عبدالصمد نے اپنے بیانات میں کہا کہ مفتی اعظم تمام مکاتب فکر میں عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔مولانا نے ساری عمر مدارس کے دفاع کی جنگ لڑی اور اتحاد امت کے لئے کوشاں رھے۔جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کھا ھے کہ مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کے وصال سےپاکستان ھی نھی بلکہ عالم اسلام مائیہ ناز اورجید عالم دین سے محروم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مفتی رفیع عثمانی کی دینی ،علمی ،ملی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رہینگی۔ انہوں نے کہاکہ مر حوم بے پنا ہ خوبیوں کے مالک تھے اور ساری زندگی دین اسلام کی اشاعت میں گذاری اور قران وسنت کے پیغام عام کرنے میں مصروف عمل رہے ۔