پنجاب بھر کے سرکاری دفاتر میں خواتین کیلئے واش رومز بنانے کا فیصلہ 

Nov 21, 2022


 فیروزوالہ( نامہ نگار) پنجاب بھر میں سرکاری دفاتر میں خواتین ملازمین اور کام کے لیے آنے والی خواتین کے لیے علیحدہ واش رومز بنائے جائیں گے۔ یہ بات صوبائی وزیر قانون چوہدری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سروے کروانے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ سینکڑوں دفاتر میں کامن واش رومز بنے ہوئے ہیں جس کی بناءپر حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا کہ تمام سرکاری دفاتر میں مردوں اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ واش رومز بنائے جائیں گے اور آئندہ نئی بننے والی سرکاری دفاتر کی عمارتوں کے منصوبہ میں بھی لازمی طور پر مردوں اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ باتھ رومز شامل کیئے جائیں گے اور معذور افراد جو سیڑھیاں چڑھنے کی صلاحیت نہ رکھتے ہوں گے ان کی وہیل چیئر کے لیے سلائیڈ تعمیر کی جائے گی۔

مزیدخبریں