عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ گلشن راوی کا اجلاس، مولانا مشہود احمد ودیگر شریک 


لاہور( خصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ گلشن راوی لاہور کا اجلاس جامع مسجدرحیمیہ میں مولانا مشہوداحمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا عبدالنعیم ،مولانا جمیل الرحمن ،مولاناڈاکٹرعبدالواحد قریشی، قاری جعفرحیات ، بھائی محمدابراہیم ،قاری سعید الرحمن ، مولانا مسعوداحمد، مولانا حبیب الرحمن ضیا،مولانا دلدارحسین، مولانا فداءالرحمن ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں علاقہ بھر کے تمام ائمہ مساجد، علماءکرام سے رابطہ کیا جائیگا۔ جامع مسجد عزیز رشید میں ختم نبوت کورس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...