لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق امیر جماعت اسلامی میاں طفیل محمد کے صاحبزادے میاں حسن فاروق انتقال کر گئے ۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق میاں حسن فاروق کی نماز جنازہ گزشتہ رات منصورہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میاں حسن فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ میاں حسن فاروق کے انتقال پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی امیر العظیم‘ لیاقت بلوچ اور قیصر شریف نے بھی تعزیت کی ہے۔