جوائے لینڈ کی اجازت دینا اسلامی اقدار پرخطرناک حملہ ہے: اشرف جلالی 


لاہور( خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ پاکستان میں جوائے لینڈ فلم کی اجازت دینا اسلامی اقدار پر خطرناک حملہ ہے۔ ٹرانس جینڈر ایکٹ اور جوائے لینڈ پاکستان کو مغربی تہذیب کے پاس گروی رکھنے کی ایک سازش ہے۔ نظریہ پاکستان اور دین اسلام ہمارے معاشرے کو ایسی بھیانک خرافات کی بالکل اجازت نہیں دیتے۔ پاکستان میں پہلے ہی عریانی فحاشی سے روحانی اقدار لہولہان ہیں۔ جوائے لینڈ فلم اور ٹرانس جینڈر ایکٹ سے رہی سہی کسر بھی نکل جائے گی۔ کچھ لوگ مغرب کی محبت میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ انہیں نسلِ نو کی تباہی کی کوئی فکر نہیں۔ زندگی کے اسلامی مقاصد کے تحفظ کے لیے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اسلامی معاشرے کا قیام ناگزیر ہے۔ اس سلسلہ میں مغربی تہذیب کی یلغار کے آگے بند باندھنا نہایت ضروری ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے جوائے لینڈ کا دروازہ کھولنا تباہی کا دروازہ کھولنا ہے۔ مقتدر قوتوں کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے اور آئین پاکستان اور نظریہ پاکستان کے تقاضوں کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...