لاہور ( کلچرل رپورٹر) صوبائی وزیر خزانہ سردار محسن لغاری کی لاہور آرٹس کونسل الحمراءآمدپر پرتپاک استقبال کیا گیا۔سردار محسن لغاری نے آرٹ فیسٹیول میں نمائش دیکھی،اسلامی فنو ن میں گہری دلچسپی لی،اسلامی د±نیا سے آئے آرٹسٹو ں کے کام کو سراہا۔صوبائی وزیر خزانہ سردار محسن لغاری کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ سردار محسن لغاری نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ د±نیا کا امن،ترقی و خوشحالی اسلام کے دیئے ہوئے اصولوں ہی کے مرہونِ منت ہے،اسلامی اقدار ہی فرد و معاشرہ کی عظمت و کمال کی ضامن ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ سردار محسن لغاری اسلامی آرٹ فیسٹیول کی کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔چیئرمین الحمراءرضی احمد نے ملکی و غیر ملکی مندوبین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمراءاسلامی علوم و فنون کے فروغ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ تقریب میں یمنی سکالر ذکی علی الہاشمی،کاظم خراسانی،عرفان قریشی، جعفر روناس،دوگان کاگان و دیگر غیر ملکی دانشوروں میں شرکت کی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی نے تقریب میں اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے پاکستان کیلیگرافی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عرفان قریشی کی خدمات کو بھی سراہا۔سوونیئر کا تبادلہ ہوا،اسناد تقسیم کی گئیں،اسلامی آرٹ فیسٹیول علوم و فنون کی تاریخ پر انمٹ نقوش ثبت کرئے گا۔لاہور آرٹس کونسل الحمراءاور آرٹس کونسل پاکستان کراچی کے زیر اہتما م چار روزہ اسلامی آرٹ فیسٹیول تمام تر خوبصورتوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔