قصور :فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 2 ہزار لیٹر جعلی دودھ تلف


قصور (نمائندہ نوائے وقت)قصور کے نواح کھڈیاں میں محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی 2 ہزار لیٹر جعلی دودھ تلف،مقدمہ درج۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے رحمان سٹی فیز 1  اسماعیل چوک کے قریب  بناوٹی دودھ تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مار کر موقع سے مصنوعی ملاوٹی دودھ تیار کرنے والے آلات  2عدد مکسنگ مشین،10 پلاسٹک ڈرم،10 اسٹیل کین،6 خالی استمال شدہ خضرہ سکم  ملک پاوڈر 9 استعمال شدہ خالی ٹین صادق بناسپتی برآمد کر کے ملزم محمد صادق کو رنگے ہاتھوں قابو کر کے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر پنجاب فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن