26نومبر کوعوام کا سمندر راولپنڈی  پہنچے گا: غلام محی الدین دیوان 


لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور غلام محی الدین دیوان نے اپنی رہائش گاہ پر حلقے سے آئے ہوئے کارکنان سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کال پر 26 نومبر کو عوام اور کارکنان کا سمندر راولپنڈی پہنچے گا ۔۔ اب حکمرانوں کے گھبرانے اور کانپیں ٹانگنے کا وقت ہوا چاہتا ہے اب بھی حکمرانوں کے پاس وقت ہے کہ ملک میں فوری نئے انتخابات کا اعلان کریں ملکی مسائل کا حل عمران خان کی قیادت میں ہی ممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن