فوج، عوام کے درمیان نفرتوں کی خلیج نہیں پیدا کی جا سکتی: شاداب رضا نقشبندی 


لاہور( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فوج اور پاکستان کے عوام ایک دیوار میں جو اینٹوں کی مانند ہیں، جن کے درمیان نفرتوں کی خلیج پیدا نہیں کی جاسکتی، بعض قوتیں فوج اور عوام سیاسی جماعتوں اور روح کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں، پاکستان میں جمہوری دور ہے اور جو ولایت پروان چڑھ رہی ہے اس پھلتی پھولتی جمہوریت کو دیوار سے لگانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی، کسی ایک سیاسی جماعت کو بچانے کے لیے پوری ریاست اور اداروں کو داﺅ پر نہیں لگایا جا سکتا، اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن