سودی نظام کے خاتمے سے معیشت مضبوط ہوگی: عبدالوحید شاہد روپڑی 


لاہور( خصوصی نامہ نگار ) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ سودی نظام کے خاتمے سے ملک معیشت مضبوط اور نحوست کا خاتمہ ہو گا ،پاک فوج کےخلاف مہم تخریی سوچ ہے پنجاب حکومت سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائیوں سے باز رہے۔ جماعتی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والی ریاست میں سودی نظام اللہ اور اسکے رسول کےخلاف جنگ ہے ،حکومت عملی اقدامات اٹھائے کیونکہ حکمران ہمیشہ اپنے فائدے کیلئے ایسے بیانات دے کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں سودی کے خاتمے سے غربت۔ بھوک وافلاس سے چھٹکارا حاصل ہو گا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...