شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈی ایس پی ٹریفک شیخوپورہ اقبال حمید راں نے کہا ہے کہ تمام پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نامزد کردہ پوائنٹس پر ڈیوٹی سرانجام دیں اور اپنی لوکیشن سے آفس کو آگاہ رکھیں امور ذمہ داری کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ٹریفک کا نظام موثر و مربوط بنانا ہماری ذمہ داری ہے جس کی خاطر ہر سطح پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔