13دینی جماعتوں کاانسدادسودتحریک کی حمایت کااعلان 

Nov 21, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)13جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس جے یوآئی،جے یوپی،متحدہ علماءکونسل،جماعت اسلامی،ورلڈپاسبان ختم نبوت ،مسلم لیگ (علماو¿مشائخ)،جمعیت اہلحدیث،مجلس احراراسلام ، جمعیت اہلسنت،تحریک اتحادبین المسلمین ، خاکسا رتحریک،مصطفائی جسٹس مومنٹ اورعالمی تحریک دعوت الحق کے رہنماو¿ں مولانا عبدالرو¿ف ملک،علامہ محمدممتازاعوان ، ڈاکٹر فرید احمدپراچہ،مفتی غلام حسین نعیمی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی و دیگرنے اسلامی نظام معیشت کے قیام اورسودکے خاتمہ کیلئے تحریک انسدادسودکی مکمل تائیدوحمایت کااعلان کیاہے اورا±مت مسلمہ کے مشترکہ پلیٹ فارم ومشترکہ آوازتحریک انسدادسودکی وطن عزیزپاکستان میں اسلام کے نظام معیشت لاگوکرانے اورسودی نظام معیشت کے خاتمہ کیلئے دینی،علمی،عدالتی وآئینی اورپ±رامن عوامی جدوجہدکوبھرپورخراج تحسین پیش کیاہے اورکہاہے کہ سودکے خاتمہ سے ہی معیشت بہتراورملکی تعمیروترقی ہوگی۔سودکی لعنت نے معیشت ب±ری طرح تباہ کردی،قرضے،غربت،بے روزگاری وکمرتوڑمہنگائی بڑھادی سودکی وجہ سے نہ صرف ملکی قرضوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہاہے بلکہ غربت کی لکیرکے نیچے زندگی بسرکرنے والوں میں بھی دن بدن اضافہ ہورہاہے اس لئے سودکی لعنت کایکسرخاتمہ انتہائی ناگزیرہے جوپوری قوم کامطالبہ وآوازبن چکاہے۔

مزیدخبریں