شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)رفاہ انٹرنیشنل کالج شیخوپورہ میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوارعمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ،پرنسپل پروفیسر محمد نعیم،کیمپس منیجر چوہدری اعجاز اکرم گجر،چوہدری عثمان اعظم ولانہ ایڈووکیٹ ودیگر نے شرکت کی،اس موقع پر انہوں نے کالج ہذا میں پودا لگا کر اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا، تقریب سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے پودے لگانے اشد ضروری ہیں یہ ہمیں جینے کے لیے صاف شفاف آکسیجن فراہم کر رہی ہیں۔
، ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بیماریوں کی بڑی وجہ درخت اور صحت مند ماحول نہ ہونا ہے۔
رفاہ انٹرنیشنل کالج شیخوپورہ میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں تقریب
Nov 21, 2022