رائےونڈ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رہنما رانا جاوید عمر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے رائےونڈ کی عوام کو ترقیاتی منصوبہ جات کا پیکج دیکر دل جیت لیا ہے،رائے ونڈ شہر پر دو دہائیاں اقتدار کرنیوالے مسلم لیگی رہنماو¿ں نے عوام کو سوائے دھوکے اور لولی پاپ کے کچھ نہیں دیا۔سابق دور حکومت میں عوامی منصوبہ جات کی آڑ میں لمبی دیہاڑیاں لگائی گئیں ناقص منصوبہ جات کی وجہ سے آج پورا شہر مسائل میں گھرا ہوا ہے رائے ونڈ کو پینے کے صاف پانی،سیوریج اور سڑکوں کا تحفہ دیکر وزیر اعلیٰ پنجاب نے رائے ونڈ کی عوام سے حقیقی محبت کا ثبوت دیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے رائیونڈ کے عوام کو ترقیاتی پیکیج دے کر دل جیت لئے: رانا جاوید عمر
Nov 21, 2022