جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپور ہ میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے عمران خان کی صداقت اور دیانت پر پوری قوم کو پورا یقین ہے امپورٹڈ حکمرانوں کی الزام تراشی پر قوم نے کان نہیں دھرے الٹا حکمرانوں کی اس مذموم کوشش کی شدید مذمت کی گئی ہے ، توشہ خانہ کیس سے عمران خان کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ان کا دامن صاف اورعزم جواں و ارادہ مصمم ہے۔