نواز شریف کوملکی مستقبل کے فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں: اسلم بلوچ



شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و چیئرمین مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ملک و قوم کے مستقبل کے فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں ایک سزا یافتہ مجرم سے شہباز شریف کی ملاقاتیں اور ملکی امور پر بات چیت ناقابل برداشت ہے امپورٹڈ حکمرانوں کا جمہوری نقاب اتر چکا ہے ان کی اقتدار پرستی کھل کر سامنے آچکی ہے یہ ملکی مفادات کی خاطر کوئی اقدام اٹھانے کو تیار نہیں اور اپنے مفادات کی تکمیل کیلئے اقتدار کے ایوانوں پر قابض و مسلط رہنا چاہتے ہیں ، اپنے ایک بیان میں الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ آج ملک میںلاقانونیت کی انتہا ہوچکی ہے طاقتور کو جیل میں نہیں ڈالا جاتا بلکہ اس سے ڈیل کی جاتی ہے اور سیاسی مخالفین کے مقدمات کا اندراج تک ہونے نہیں دیا جاتا تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق انصاف کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں کسی صورت ہار نہیں مانیں گے۔

ای پیپر دی نیشن