شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)سماجی رہنما رانا کامران حامد نے اقوام متحدہ کے پینل کی طرف سے منظور کی گئی پاکستان کی پیش کردہ قراردادکو مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری حریت پسندوں کی قربانیوں اور پاکستان کی سفارتی جدوجہدکی بدولت مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو جلد حق خود ارادیت حاصل ہوگا ۔بیرونی دنیاکشمیریوںکے حق آزادی کے مطالبہ کو تسلیم کررہی ہے اب بھارت کو بھی نے اپنا تسلط ختم کرنا پڑے گا ۔سات دھائیوں سے کشمیری عوام بھارتی جارحیت برداشت کررہے ہیں، اپنے ایک بیان میںرانا کامران حامد نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو تمام عالمی فورمز پر اجاگر کرتا رہے گا ہر پاکستانی شہری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی منظورشدہ قرار دادوں کی روشنی میں فوری حل کئے جانے پر یقین رکھتا ہے ، انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے جسے دشمن کے قبضے میں نہیں رہنے دیا جاسکتا بھارت کشمیر یوں کو مسلسل قتل عام کا نشانہ بنا رہا ہے خواتین کی عصمت دری کے واقعات معمول بن چکے ہیں بنیادی انسانی حقوق سلب کئے گئے ہیں جس پر ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔
مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو جلد حق خود ارادیت حاصل ہوگا:کامران حامد
Nov 21, 2022