شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈیموکریٹک لائرز گروپ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارتی امیدوار چوہدری عاصم حمید بھنگو ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اس موقع پر سرپرست اعلیٰ صفدر حسین سندھو ایڈووکیٹ،صدرمرزا منصور علی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری محمد بلال یعقوب چیمہ ایڈووکیٹ،فنانس سیکرٹری عاطف صدیق ایڈووکیٹ سمیت مہدی شاہ ایڈووکیٹ،وحیدالقیوم ایڈووکیٹ،ذوالفقار علی ایڈووکیٹ،جمال الدین ایڈووکیٹ،صائمہ کلثوم ایڈووکیٹ،رانا محمد اقبال ایڈووکیٹ و دیگر اراکان موجود تھے جنہوں نے چوہدری عاصم حمید بھنگو ایڈووکیٹ کی بھرپور حمایت کی یقین دھانی کروائی جن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چوہدری عاصم حمید بھنگو ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈیمو کریٹک لائرز گروپ پروفیشنل وکلاء کا ایک فعال پلیٹ فارم ہے جس کے عہدیداران و ارکان نے میری حمایت کا اعلان کرکے جو عزت افزائی کی ہے وہ میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ان شاء اللہ ہماری یہ رفاقت ہمیشہ قائم رہے گی اور صدر بار منتخب ہو کر ان کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتروں گا۔
ڈیموکریٹک لائرز گروپ کاعاصم حمید بھنگو ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان
Nov 21, 2022