اسلام آباد(خبرنگار) فیڈرل ہیلتھ الائنس نے پمزہسپتال میں لاگو کیے گئے ایم ٹی آئی جیسے کالے قانون کے خلاف آج تمام اوپی ڈیز بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے احتجاج میں شامل تمام ملازمین آج(پیر)صبح آٹھ بجے سے دن دو بجے تک ایڈمن پورچ کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے جبکہ فیڈرل ہیلتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر حیدرعباسی نے کہاہے کہ ایم ٹی آئی جیسے کالے قانون کے خلاف ہم پہلے بھی احتجاج کرتے رہے ہیں اوراس کے خاتمے تک ہم آئندہ بھی احتجاج کرتے رہیں گے کالے قانون کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میںترجمان فیڈرل ہیلتھ الائنس ڈاکٹراسفند یار چیئرمین چوہدری قمر جاویدگجر،صدرڈاکٹرحیدرعباسی ،ارشد خان ودیگرنے کہاہے کہ پمز ہسپتال کے پروفیسرز ،ڈاکٹرز ، آفیسرز ،نرسز ، پیرامیڈکس اور نان گزیٹڈ ملازمین نے صدر عارف علوی کی جانب سے ایم ٹی آئی جیسے کالے قانون کے خاتمے میں رکاوٹ ڈالنے اور پمز ایکٹ 2022 کی دونوں ایوانوں قومی اسمبلی و سینیٹ آف پاکستان سے منظوری کے باوجود اسے منظورنہ کرنے پر پمز ملازمین آج احتجاج کرینگے اورہسپتال کی تمام اوپی ڈیز آج بند رہیں گی، اس احتجاج میں شامل تمام ملازمین پیر صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک ایڈمن پورچ کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔