وائس میئر گلاسگوراشدحسین  کا باچاخان مرکزپشاور کا دورہ 


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے لیبرپارٹی برطانیہ کے رکن(وائس میئر گلاسگو)راشدحسین، ڈائریکٹر چائنہ پاکستان سٹڈی سنٹر ڈاکٹر طلعت شبیر، کامران جاوید اور نجیب بھٹی پر مشتمل وفد نے پشاور میں باچاخان مرکز کا دورہ کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی صلاح الدین مہمند، صوبائی سیکرٹری یوتھ افیئرز طارق افغان ایڈوکیٹ اور ڈپٹی سالار اعظم خدائی خدمتگار آرگنائزیشن ڈاکٹرروح الامین نے وفد کا استقبال کیا۔
 اس موقع پر وفد کو باچاخان ٹرسٹ اور باچاخان مرکز کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا اور بریفنگ دی گئی، رکن صوبائی اسمبلی صلاح الدین مہمند نے مہمانوں کو سوینئیرز اور باچاخان ٹرسٹ کی جانب سے شائع شدہ کتب کے تحفے بھی پیش کئے۔

ای پیپر دی نیشن