اسلام آباد(نا مہ نگار)سلیمان خیل قبائل موومنٹ نے کہاہے کہ پاک فوج ہماراسب سے مضبوط ادارہ ہے جس پرپوری قوم کوفخرہے پاکستان کی مسلح افواج کے جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کراس ملک کی حفاظت کی ہے ہم فوج کے عسکری کردارپرانہیں سلام پیش کرتے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو باہمی اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے تاکہ اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ کیا جاسکے اگر انتشار کی سیاست کو فروغ دیا گیا تو خدانخواستہ ملک کسی بڑے سانحے کا شکار ہو سکتا ہے ،اداروں کے خلاف الزام تراشی ملک کی بقا کے لیے مناسب نہیں ہے ،اس وقت پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ان کا مقابلہ کر نے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی مشاورت کر نی چاہیئے اور مسائل کو مل بیٹھ کر ڈائلاگ کے ذریعے حل کر نا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ اپس کی لڑائی میں اداروں کو لا نا کسی بھی صورت درست نہیں ہے،ڈاکٹر اسد اللہ حقانی نے کہا کہ ایس کیو ایم ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے ہم چاہتے ہیں ملک میں امن کی فضا قائم ہو اور سیاسی و معاشی استحکام پیدا ہو تاکہ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہو سکیں۔